آرٹی سی بس کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کا اندیشہ

کارپوریشن کا مالی موقف کمزور، تنخواہوں میں اضافہ مشکل : سامبا سیوا راؤ
حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر سامبا سیوا راؤ نے کہا ہے کہ ریاست میں آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئیبس کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ اُنھوں نے اشارہ کیاکہ آر ٹی سی بس کرایوں میں 15 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایک طویل عرصہ سے بس کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم آندھراپردیش اور تلنگانہ کو ریاستی حکومتوں کی منظوری کے بعد ہی ان کرایوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بالخصوص آر ٹی سی ملازمین کے فٹمنٹ الاؤنس میں 27 فیصد اضافہ کے بعد کارپوریشن پر 800 کروڑ روپئے کا زائد بوجھ پڑا ہے۔ تاہم کارپوریشن کے کمزور مالی موقف کے سبب آر ٹی سی انتظامیہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے موقف میں نہیں ہے۔