VTSاور GPSکے استعمال کے لیے اقدامات جاری
حیدرآباد 28اگست (سیاست نیوز)تلنگانہ اور آندھراپردیش کے آرٹی سی بسوں میں مسافرین کے سفرکوآسان بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں چلائی جانے والی 3ہزارسے زائد بسوں کوGPSسسٹم سے لیس کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔آندھراپردیش روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن، بس مسافرین کو ہائی ٹیک سہولتیںفراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہاہے۔بسوں کی آمدورفت کے متعلق عوام کو تفصیلات فراہم کرنے کے لیے APSRTC نے گریٹر حیدرآباد میں چلائی جانے والی بسوں کوVEHICLE TRACKING سسٹم سے لیس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس کے علاوہ تمام بسوں میں الکٹرانک DISPLAYبورڈ لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔ڈرائیور کے بالکل قریب لگائے جانے والے اس DISPLAYبورڈ میں بس کے آنے والے اسٹاپ کا نام اورآخری اسٹاپ کا وقت ظاہرہوگا۔اسطرح شہر حیدرآباد کے تمام بڑے بس اسٹیشنوں اور بس اسٹاپس پر DISPLAYبورڈ لگائے جائینگے۔اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی حددو میں تمام بڑے بس اسٹیشنوں میں پبلک ANNOUCEMENT سسٹم لگایاجائیگا۔تاکہ اسٹاپ پرانتظارکرنے والے مسافرین کو بسوں کی آمدورفت کے متعلق جانکاری دی جاسکے۔ آندھراپردیش روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن آرٹی سی بسوں کو گلوبل پوزیشنگ سسٹم سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اے پی ایس آرٹی سی کے حکام کا کہناہے کہ مسافرین ایک SMS کے ذریعہ بس کی آمدورفت کے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔APSRTC نے مرکزی حکومت کی اسکیم JNNURMکے تحت حاصل کردہ بسوں کو جدید ٹکنالوجی سے لیس کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔حکام کا کہناہے کہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے اہم شہروں کی بسوں کو VTS، GPSاور جدیدٹکنالوجی سے لیس کیاجائیگا۔ کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے حیدرآباد،وجئے واڑہ ،وشاکھاپٹنم اور تروپتی کی سٹی بسوں میں یہ خدمات فراہم کی جائینگی۔ چار شہروں کی سٹی بسوں کو جدید ٹکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے 18 کروڑروپئے مختص کیے گئے ہیں۔حکام کا کہناہے کہ تمام شہروں کے 15سو بسوں میں DISPLAYبورڈ اور ٹی وی لگانے کے لیے تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ کارپوریشن کا کہناہے کہ تجرباتی طور پر 50بسوں کوGPS سسٹم سے لیس کردیاگیا ہے ۔ یہ بسیں ونستھلی پورم۔پٹن چیروکے درمیان چلائی جارہی ہیں۔آئندہ ایک مہینہ میں گریٹر حیدرآباد میں چلائی جانے والی JNNURMکی 15سوبسوں کو جدیدٹکنالوجی سے لیس کیا جائیگا ۔حکام کا کہناہے کہ ڈسمبر2014تک شہر کی مزید2 ہزار3 سوبسو ںکو GPS اورVTSسسٹم سے لیس کرنے کے لیے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ کارپوریشن اس منصوبہ پر 50 کروڑ روپئے خرچ کرنے پر غور کررہا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ اسGPS اورVTS کے متعلق آرٹی سی اسٹاف میں شعور بیداری کے لیے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرس کوخصوصی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔اس کے علاوہ اے پی ایس آرٹی سی کے حکام تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی منصوبہ بنارہے ہیں۔خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم اور لوٹ کی وارداتوں پرقابوپانے کے لیے آرٹی سی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے ۔کارپوریشن کا کہناہے کہ حیدرآباد اور مختلف اضلاع کے درمیان چلائی جانے والی بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔حکام نے بتایا کہ بسوں میں 48گھنٹوں کا فوٹیج محفوظ کرنے کے حامل کیمرے نصب کیے جائیں گے۔