آرٹیکل -Aہ35ہٹانے کی کوششوں کی مذمت

نئی دہلی25فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 35۔اے ہٹانے سے متعلق کوششوں اور بیانوں کی زبردست مذمت کی ہے اور حکومت کو اس مسئلہ پر اپنا رخ واضح کرنے کے لئے کہا ہے ۔پارٹی پولٹ بیورو نے پیر کے دن یہاں جاری میں کہا ہے کہ کشمیر کی عوام اور مختلف سیاسی نظریات کے لوگ ان رپورٹوں سے دکھی ہیں کہ حکومت آئین کی آرٹیکل 35 ۔اے کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ یہ رپورٹ ایسے وقت آرہی ہے کہ جب سپریم کورٹ میں اس آرٹیکل کو چیلنج دینے والی عرضداشتوں کی سماعت ہورہی ہے ۔پارٹی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35۔اے میں اس بات کا التزام ہے کہ جموں وکشمیر کے مقامی شہری ہونے کی شرطوں کو طے کرنے کاحق ریاستی اسمبلی کو ہے ۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے آرٹیکل 35۔اے میں مداخلت کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے اس تعلق سے اپناموقف واضح کرنے کے لئے کہا ہے اور اس آرٹیکل کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔