آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی میںا ٓج ہمہ لسانی مشاعرہ

صدارت پروفیسر ٹی کرشنا راؤ جبکہ معزز مہمان کی حیثیت سے جناب زاہد علی خاں شرکت کریں گے
حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) پلاٹینم جوبلی تقاریب قیام آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کے ضمن میں 26 فروری بروز جمعرات 5 بجے شام آرٹس کالج ہذا میں جامعہ عثمانیہ بہ تعاون روزنامہ سیاست ایک عظیم الشان ہمہ لسانی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ صدارت پروفیسر ٹی کرشنا راؤ پرنسپل کالج ہذا کریں گے جبکہ معزز مہمان کی حیثیت سے ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں شرکت کریں گے۔ مہمانان خصوصی میں پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ ڈاکٹر پی روی چیرمین ایس سی کارپوریشن تلنگانہ، حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی اور انقلابی شاعر غدر جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست، پروفیسر بی ستیہ نارائنا صدر عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن، پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اُردو عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ؍ ڈائرکٹر اُردو اکیڈیمی تلنگانہ، پروفیسر سید حامد ڈائرکٹر میناریٹی سیل عثمانیہ یونیورسٹی، جناب وسیم احمد ایڈوکیٹ شرکت کریں گے۔ خطبہ استقبالیہ شیخ فہیم اللہ ریسرچ اسکالر صدرنشین تلنگانہ میناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلیکچول فورم تلنگانہ دیں گے۔ ہمہ لسانی مشاعرہ شعرائے کرام (اُردو) ڈاکٹر محسن جلگانوی، ڈاکٹر رؤف خیر، سردار سلیم، اقبال شانہ، سہیل احمد صدیقی، ڈاکٹر معید جاوید، واحد نظام آبادی، سلیم ساحل، سعد اللہ سبیل، شہاب الطاف جبکہ (ہندی) کے شعراء میں پروفیسر شیلا مصرا، نہپال سنگھ، ششی نارائن سوادھین، ڈاکٹر دیا شنکر گوئل، درگا راج پٹون، گوئند اکشے، محمد افروز، ملن بسنوئی، تلگو شعرائے کرام میں پروفیسر ایم ایم چنپا، پروفیسر وی نیتا نند راؤ، پروفیسر ایم گونا نائک، پروفیسر ڈی سوریہ دھننجے، ڈاکٹر کاسم، ڈاکٹر ایس رگھو، ڈاکٹر وجیا لکشمی، کنڑ شعراء میں ڈاکٹر لنگیا گونال اور مرہٹی شعراء میں ڈاکٹر نمرتا باگدے شرکت اور اپنے اپنے لسانی مشاعرہ میں شرکاء محفل کو اپنے خصوصی کلام سے محظوظ کریں گی۔ ناظم مشاعرہ جناب فیروز رشید ہوں گے۔ پروگرام شیخ عثمان ریسرچ اسکالر و سکریٹری جنرل ٹی ایم ایس آئی ایف، آرگنائزنگ سکریٹریز میں ڈاکٹر سید حامد ماہتاب، شیخ رحیم، محمد شریف ریسرچ اسکالر، عبدالرشید، عبدالکریم، یعقوب بابا ہیں اور آخر میں مسٹر محمد بلال ریسرچ اسکالر و نائب صدر ٹی ایم ایس آئی ایف شکریہ ادا کریں گے۔ اس ہمہ لسانی مشاعرہ کا اہتمام تلنگانہ میناریٹی اسکالرس اینڈ انٹلکچیول فورم و شعبہ اُردو عثمانیہ یونیورسٹی نے کیا ہے۔