نئی دہلی25اپریل(سیاست ڈاٹ کام )فوج نے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پولیس اپنی پولیس شاک کے دروازے پہلی بار خواتین کے لئے کھول دئے ہیں اور ان سے ملازمت کے لئے درخواستیں مانگی ہیں۔آرمی پولیس میں جوان کی سطح پر خواتین کو ملازمت دینے سے مستقبل کی دیگر شاخوں میں بھی خواتین جوانوں کی ملازمت کا راستہ ہموار ہوگا۔ابھی تینوں فوجوں میں خواتین کو صر ف افسر کی سطح پر ملازمت دی جاتی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب خواتین کو آرمی پولیس میں جوان کی سطح پر ملازمت دی جائے گی۔فضائیہ نے کچھ سال پہلے خواتین کو جنگی کردار دیتے ہوئے انہیں بطور جنگی پائلٹ بھی بھرتی کیا ہے ۔لیکن بری اور بحریہ میں ابھی تک خواتین افسروں کوباضابطہ طورپر جنگی کرداروں میں بھرتی نہیں کیا جاتا۔آرمی پولیس میں خواتین کی ملازمت کا اشتہار جاری کرتے ہوئے فوج نے کہا ہے کہ امیدوار آج سے ہی اس کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور اس کی آخری تاریخ 8جون ہے ۔بھرتی کے سلسلے میں تفصیل سے معلومات آرمی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔