آذربائیجانی فورسز اور آرمینیائی باشندوں میں جھڑپیں ، 15 ہلاک

باکو ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آذربائیجان سے علیحدہ شدہ آرمینیائی اکثریتی علاقہ ناگورنو کاراباخ میں پُرتشدد جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک ہفتے سے جاری ان جھڑپوں میں آج تیزی دیکھی گئی۔ آذربائیجانی حکومت کی فورسز اور علاقے کا کنٹرول سنبھالے آرمینیائی باشندوں کے درمیان لڑائی میں اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔