آدھار ۔ پیان مربوط کرنے کا فارم

نئی دہلی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان کے لئے ایک صفحہ کا فارم متعارف کیا ہے تاکہ اِسے استعمال کرتے ہوئے اپنے آدھار کو مستقل کھاتہ نمبر پیان کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے درخواست دے سکیں۔ یہ فارم موجودہ طور پر دستیاب آن لائن اور ایس ایم ایس سہولتوں کے علاوہ ہے۔ ٹیکس دہندگان کو ایک حلف نامہ بھی داخل کرتے ہوئے بیان کرنا ہوگا کہ اُنھوں نے اِس فارم پر متذکرہ پیان سے ہٹ کر کسی اور کو اپنے آدھار کے ساتھ نہیں جوڑا ہے۔ آدھار کو یکم جولائی سے پیان کے لئے درخواست دینے پر لازمی بنادیا گیا ہے۔ محکمہ نے ابی تک 2.62 کروڑ آدھار نمبرس کو اپنے پیان ڈاٹا کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔