آدھار کے تحت اہم ترین بائیو میٹرک ڈیٹا محفوظ: روی شنکر پرساد

نئی دہلی۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آدھار کے تحت ایم نرین بائیو میٹرک ڈیٹا کے مکمل محفوظ اور سکیورٹی دائرہ میں ہونے کا ادعا کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ اس منفرد شناختی میکانزم کا استعمال محفوظ طریقہ سے کیا جارہا ہے کسی بھی درمیانی آدمی کی جانب سے دراندازی کو روکنے کے لیے اس ڈیٹا کی سکیوریٹی کو یقینی بناتے ہوئے 90,000 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ آدھار ڈیٹا کی سلامتی پر پیدا ہونے والی تشویش کو دور کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر الیکٹرانک و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے کہا کہ یو آئی ڈی اے آئی ڈیٹا بیس کے غلط استعمال پر ہنوز کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ پرساد نے کہا کہ حکومت نے آدھار کے لیے مناسب فریم ورک فراہم کیا ہے۔ ’’راجیہ سبھا میں بعض ارکان نے سوال اٹھایا تھا کہ ہیاکرس نے اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے۔