آدھار معاملہ کی نومبر میں سماعت

نئی دہلی۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ آدھار سے متعلق امور کے بارے میں مختلف عرضیوں کی سماعت نومبر میں کرے گا جبکہ مرکز نے مطلع کیا ہے کہ وہ سماجی بہبودی اسکیمات کے فوائد سے استفادہ کے لیے آدھار پیش کرنے کی مہلت میں 31 ڈسمبر تک توسیع کردے گا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر قیادت بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت کی فوری ضرورت نہیں کیوں اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال بتاچکے ہیں کہ مرکز 30 ستمبر کی مہلت بڑھا رہا ہے۔

سنندا پشکر معاملہ : دہلی ہائی کورٹ کو پولیس سے رپورٹ مطلوب
نئی دہلی۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج سٹی پولیس سے کہا کہ اسے دو ہفتے بعد اس تحقیقات کے موقف سے واقف کرائے جو کانگریس ایم پی ششی تھرور کی شریک حیات سنندا پشکر کی موت کے تعلق سے کی گئی ہے۔ جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس چندرشیکھر کے بنچ نے یہ بات تب کہی جب ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل سنجے جین نے بتایا کہ عدالت ابھی تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لے سکتی ہے۔