آدمی کے لاپتہ ہونے پر جموں و کشمیر میں احتجاج

سرینگر۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کپواڑہ میں آج احتجاج کا آغاز ہوگیا جبکہ ایک شخص لاپتہ اور دوسرا نازک حالت میں دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ مقامی عوام نے الزام عائد کیا کہ انہیں فوج میں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ لولاب علاقہ کے کارکر ڈائیور کے مقامی عوام نے منظور احمد خان اور نصراللہ خان کا پتہ بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان دونوں کو مبینہ طور پر گزشتہ رات 27 راشٹریہ رائیفلس نے ہراست میں لے لیا تھا۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ نصراللہ خان کو آج صبح فوج نے رہا کردیا تاہم منظور کا پتہ ظاہر نہیں کیا۔ نصراللہ خان کو ایک مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے شریک کردیا گیا لیکن ڈاکٹرس نے اسے اسکمس ہاسپٹل منتقل کردیا۔
سرینگر کے دفاع کے ترجمان سے ان الزامات کے بارے میں ردعمل جاننے کے لیے ربط پیدا نہیں کیا جاسکا۔

 

سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ ہریش راوت دہلی دواخانہ میں شریک
نئی دہلی۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ ہریش راوت کو آج دہلی ایک خانگی ہسپتال میں ایک گہری ورید کے علاج کے لیے دہلی ایک خانگی دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ 69 سالہ کانگریسی قائد کل شام سر گنگارام ہسپتال میں شریک کیئے گئے۔