حیدرآباد ۔ یکم مئی (این ایس ایس) سکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تلنگانہ نے بتایا کہ پالی ٹکنک 2016 ء میں داخلہ کے لئے 21 اپریل کو منعقدہ کامن انٹرنس امتحان کے نتائج 2 مئی کو سہ پہر 3 بجے رنجیو آر آچاریہ اسپیشل چیف سکریٹری ٹو گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن کانفرنس ہال ڈی بلاک تلنگانہ سکریٹریٹ میں جاری کریں گے۔ ڈاکٹر ایم وی ریڈی آئی اے ایس چیرمین ، ایس بی ٹی ای ٹی اینڈ ، ڈی ٹی ای ، ٹی ایس کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی۔