آج روزنامہ سیاست کے زیراہتمام قومی یکجہتی پروگرام

حیدرآباد 25 مارچ (راست) آسام اور منی پور کے تباہ حال خاندانوں کو پورے ہندوستان میں ہمدردی اورپیار سے دیکھا جارہا ہے، ’’انسان دشمن دہشت گردوں کی نسل کشی کے خلاف‘‘ روزنامہ سیاست کی جانب سے جناب زاہد علی خاں (ایڈیٹر سیاست و ممبر نیشنل فاؤنڈیشن کمیونٹ ہارمونی) قومی یکجہتی پر مبنی محبتوں کے چراغ جلائیں گے۔ سری اشوک سجن ہار سکریٹری NFCH اور سری سوشیل کمار شنڈے وزیرداخلہ ہندوستان اور سدھ باؤنا سندیش کے ممبران اس پروگرام کے انعقاد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے جوکل 26 مارچ کو 5.30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال میں منعقد ہوگا۔