حیدرآباد ۔ 5 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کے مجوزہ 130 مقامات پر قیام کے ضمن میں ٹیچرس جو بی ایڈ ‘ ڈی ایڈ ‘ لینگونج پنڈت کے لئے ایک اہم پروگرام آج پیر 6 فبروری کو 3.30 بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار اپنے بائیو ڈاٹا کیساتھ شرکت کریں ۔ کنوینرس پروگرام ایم اے حمید ‘ سید خالد محی الدین اسد ‘ فہیم انصاری ہیں۔ اس موقع پر اہم اُمور کے متعلق معلومات فراہم کی جائیںگی۔