آج دفتر سیاست میں ایس ایس سی کوئسچن بینک کی رسم اجرائی

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کا پانچ مضامین کا کوئسچن بینک ادارہ سیاست کے تحت ماہر اساتذہ نے جناب احمد بشیرالدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر (ریٹائرڈ) کی زیرنگرانی بڑی عرق ریزی سے تیار کیا ہے۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں آج چہارشنبہ 29 جنوری شام4 بجے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر مقرر ہے۔ جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس (ریٹائرڈ) مہمان خصوصی ہوں گے۔ شری وی این متنایہ ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات، آئی نہرو بابو، ششندر راؤ سابق ڈی ای او اعزازی مہمانان ہوں گے۔ کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے اسکول طلبہ، سرپرستوں اور صدور مدارس سے وقت پر شرکت کی خواہش کی۔