آج حیدرآبادی تہذیب کی پرُلطف لطیفہ گوئی تقریب

حیدرآباد۔2 فبروری (راست) نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام آج شام 7 بجے کملا نہرو پالی ٹیکنک گرائونڈ قریب گوشہ محل گیٹ پر حیدرآبادی تہذیب کی ایک منفرد اور پر لطف لطیفہ گوئی کی تقریب زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے منعقد ہورہی ہے جس میں ممتاز لطیفہ گو ڈاکٹر محمد علی رفعت، غلام یزدانی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر عباس متقی، مصطفی علی بیگ، ڈاکٹر ممتاز مہدی، پروفیسر احمد اللہ خاں، سابق پرنسپل لا کالج، سردار اثر، فرید سحرؔ، شاہد عدیلی، نجیب احمد نجیب، غلام احمد نورانی، خیر الدین بیگ جانی، ڈاکٹر معین امر بمبوؔ، حامد کمال خان اطہر اور دولت رام لطیفے سنائیں گے۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست مہمان خصوصی ہوں گے۔ نظامت جدہ کے مشہور مزاح نگار علیم خاں فلکی کرائیں گے۔ داخلہ مفت رہے گا۔ شائقین طنز و مزاح سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش ہے۔