بالی6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے حکام نے بالی جزیرے کا ہوائی اڈہ بند کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس جزیرے پر تعطیلات گزارنے والے سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق نگ وراہ رائی ہوائی اڈہ کئی گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔ میڈیا کے مطابق اس بندش کی وجہ سے درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ ادھر آسٹریلیا کے جیٹ سٹار اور ورجن آسٹریلیا نے بھی جاوا کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر بند کرنے کے اعلان کیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے جاوا جزیرے پر واقع ماؤنٹ راؤنگ سے وقفے وقفے سے راکھ اور دھوئیں کا اخراج جاری ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔
پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف پرزور کارروائی کا مشورہ
واشنگٹن ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو خوفناک حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف پرزور کارروائی کرنی چاہئے۔ یہ کارروائی اسی انداز کی ہونی چاہئے جیسی کہ پاکستانی طالبان کے خلاف کی گئی ہے۔ خصوصی امریکی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان ڈان فیلڈ مین نے آج پاکستان کی حکومت کو یہ مشورہ دیا۔ فیلڈ مین امریکی ادارہ برائے امن واشنگٹن میں تقریر کررہے تھے۔ وہ اوباما انتظامیہ کے پاکستان اور افغانستان میں ایک سال سے نمائندہ ہیں۔