حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) آب و ہوا کی تبدیلی پانی زراعت اور فوڈ سکیورٹی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 2 نومبر سے حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ اکریساٹ میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں نامور پروفیسرس زرعی سائنسداں ماہرین ماحولیات شرکت کریں گے اور آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیں گے۔ پانی جیسے قدرتی وسائل کے تحفط کے لئے درکار اقدامات پر مباحث ہوں گے۔ زائداز 70 ٹکنیکل پیپرس پیش کئے جائیں گے۔ کانفرنس دو دن جاری رہے گی۔