آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کیلئے بیدخل کردہ افراد کی امداد و بازآبادکاری کیلئے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست کے آبپاشی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کے لئے بیدخل کئے گئے افراد سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کی جائے اور معاوضہ روزگار اور مکان کی سہولت فراہم کی جائے۔ چیف منسٹر نے آبپاشی پراجکٹس کے مقامات پر متاثرہ کسانوں جھونپڑیوں میں رہنے والے افراد کو جو بے گھر ہوچکے ہیں، بازآباد کرنے اور درکار مدد فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے امداد و بازآبادکاری سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔