آئی پی ای کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مینجمنٹ میں داخلے

حیدرآباد 14 ڈسمبر (پریس نوٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز
(IPE) عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مینجمنٹ ۔ بنکنگ، انشورنس اینڈ فینانشیل سرویسیس ، بیاچ 2015-17 میں داخلے جاری ہیں۔ یہ ایک فل ٹائم دو سالہ کورس ہے اور AICTE کا منظورہ پروگرام ہے اور اسے اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے ایم بی اے کے مماثل سمجھا جاتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار www.ipeindia.org کے ذریعہ آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لئے پروفیسر جے کرن مائی کوآرڈی نیٹر سے 9177005520 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔