بنگلورو 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے درجہ بندی ٹیبل میں اضافہ کے لئے کامیابی کی خواہاں رائل چیالنجر بنگلور کو آج مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ بنگلور میں تیز بارش کے باعث میچ کے لئے ٹاس بھی نہیں اُچھالا جاسکا۔ آخرکار میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو فی کس ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ سن رائزرس حیدرآباد اب بھی تیسرے مقام پر ہے جبکہ رائل چیالنجر بنگلور نے دو مقام بڑھ کر چھٹا پوزیشن حاصل کرلیا ہے۔ گجرات لائنس نے 7 میچس میں اب تک صرف دو میں کامیابی حاصل کی اور آٹھویں مقام پر ہے۔