آئی سی آئی سی آئی-ویڈیوکان قرض معاملہ : چندا کوچر کو بینک نے چھٹی پر بھیجا

نئی دہلی۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی آئی سی آئی بینک نے سندیپ بخشی کوچیف آپریٹنگ آفیسر(سی اواو)بنائے جانے کا سوموار کو اعلان کیا۔ بینک نے یہ بھی کہا کہ اس کی سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر چنداکوچر ویڈیوکان قرض معاملے میں اندرونی جانچ پوری ہونے تک چھٹی پر رہیںگی۔ بخشی 19 جون سے بینک کے سی او او کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ ان کی تقرری مختلف منظوری پر منحصر ہے۔ وہ اب تک آئی سی آئی سی آئی پروڈنشیل لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔کمپنی کو چلانے کے پیمانیاور کمپنی اسٹینڈرڈ کے موافق چندااندرونی جانچ پوری ہونے تک چھٹی پر رہیںگی۔جانچ کا اعلان پچھلے مہینے کیا گیا تھا۔ چندا کوچر اور ان کے فیملی ممبر ویڈیوکان گروپ کو دئے گئے قرض میں ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے اور مفادات کے ٹکراؤ کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں۔ بینک کے ڈائریکٹر بورڈ نے این ایس کنن کو آئی سی آئی سی آئی پروڈنشیل لائف انشورنس کمپنی کا مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) بنانے کی بھی سفارش کی۔