آئی سیٹ کی ویب کونسلنگ،کل سے اسناد کی تصدیق کا آغاز

حیدرآباد ۔ 15 ستمبر (سیاست نیوز) ایم بی اے، ایم سی اے میں داخلے کیلئے آئی سیٹ کی ویب کونسلنگ کیلئے 17 تا21 ستمبر تک اسنادات کی تصدیق ہوگی۔ 20 تا 22 ستمبر ویب آپشن کی تواریخ رکھی گئی ہے۔ اسنادات کی تصدیق کیلئے حیدرآباد میں پانچ ہیلپ لائن مراکز کوکٹ پلی، ماریڈ پلی، چندو لعل بارہ دری، رامنتاپور اور مانصاحب ٹینک قائم کئے گئے ہیں۔ ڈگری کامیاب امیدوار جو آئی سیٹ رینک کے لحاظ سے ہیلپ لائن مرکز پر اسنادات کی تصدیق کروائیں۔ پھر سیٹ الاٹمنٹ ہوگی۔