آئی اے ای اے کی ایرانی نیوکلیئرپروگرام سرگرمیوں کی تردید

ویانا،2مئی (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی نیوکلیئرہتھیاروں پر نظر رکھنے والی تنظیم آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ 2009 کے بعد سے ایران کے نیوکلیئرپروگرام سے متعلق سرگرمیوں کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔اسرائیلی الزامات کے ردعمل میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کا جواب تحقیق نہیں کرتے ہیں، 2003 تک ایرانی ایٹمی پروگرام کی اطلاعات تھیں، تاہم 2009 کے بعد سے ایران کی نیوکلیئرہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا۔