آئی اے ایس / آئی پی ایس کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن جاری دفتر سیاست میں گائیڈنس

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) آئی اے ایس آئی پی ایس کے سیول سرویس پریلمنری امتحان 2 جون کو مقرر ہے۔ اس کے لئے آن لائن فارمس داخل کرنا ہے۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا ڈگری سال آخر کے امیدوار یا پروفیشنل گریجویٹ بی ای / بی ٹیک امیدوار اہل ہیں۔ پہلے مرحلے کے امتحان پریلمنری میں جنرل اسٹڈیز کا 200 نشانات کا پرچہ اور سی ایس اے ٹی کا 200 نشانات کا ہوتا ہے اس کے لئے میناریٹی گریجویٹ لڑکے لڑکیاں آدھار کارڈ زیراکس، ایس ایس سی میمو زیراکس کے ساتھ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 3 بجے دن تا 7 بجے شام رابطہ کرتے ہوئے مکمل گائیڈنس حاصل کریں۰ مکمل نصاب بھی فراہم کیا جائے گا۔