آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں تحریک طالبان پاکستان

اسلام آباد ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں ،کوئی مانے یانہ مانے ، قرآن اور احادیث مکمل آئین ہے۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان نے نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا، ’’ہم مذاکرات کوجاری رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

بلاول پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام
کراچی ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ کراچی میں حساس اداروں نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کے مطابق علاقہ ماڑی پور میں حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی پکڑلی، جس سے 120 کلو گرام دھماکو مواد تھا برآمد ہوا اور پھر ضلع غزنی سے دو دہشت گردوں فریداللہ محسود اور ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس نے کہا کہ طالبان کے خلاف بیان دینے پر بلاول پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ فرید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ طالبان قیادت کی طرف سے انھیں یہ کام سونپا گیا تھا۔ فرید اللہ محسود ایک حالیہ دھماکے کا بھی سرغنہ ہے اور بارود سے بھری گاڑی بنانے کا بھی ماہر ہے۔