نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلیل ہائیکورٹ نے ااج سابقہ مرکزی وزیر پی چدمبرم کو انکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس جو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ضمانت قبل از گرفتاری میں یکم اگست تک عبوری راحت فراہم کی ہے۔ جسٹس پاٹھک نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے مسٹر پی چدمبرم کو ہدایت دی کہ وہ ای ڈی کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں اور عدالت کو اطلاع دیئے بغیر ملک نہ چھوڑے۔ اس عبوری حکم نامہ کو جاری کرتے ہوئے عدالت نے ای ڈی سے کہا کہ سابقہ کانگریس قائد کو کسی بھی طرح سے بیان دینے پر کوئی دبائو نہ ڈالیں۔ ایڈیشنل سالسیٹر جنرل مسٹر توشار مہتا نے آج چدمبرم کے عبوری حکم نامہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سیاستداں عدالت کے فیصلہ اور اپنے حجق میں فیصلہ کروانے کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔ سابقہ لیڈر چدمبرم کی جانب سے مقرر کیے گئے سینئر ایڈوکیٹس دیان گشن اور پی کے دوبے نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ سی بی آئی کی جانب سے ملزم کی ممکنہ تفتیش کے ضمن میں عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کی اہل کرتے ہیں۔