آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے۔ تاہم آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ ہلکی بارش بھی ممکن ہے۔ اقل ترین اور اعظم ترین درجہ حرارت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔