آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا: ہلاری کلنٹن

میکسیکو سٹی۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ فیصلہ کریں گی کہ آیا وہ اگلے سال 2016ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔ کلنٹن جنہوں نے 2008ء میں باراک اوبامہ کیلئے جمہوری صدر کی نامزدگی کھو چکی تھی کہ وہ آنے والے ووٹ میں وائٹ ہاؤس کیلئے ایک بار پھر امیدوار ہوں گی۔ سابق خاتون اول نے میکسیکو سٹی میں میکسیکو کے ارب پتی کارلوس لم کے ٹیل میکس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک فورم میں کہا کہ میں سال کے آغاز کے بعد غالباً فیصلہ کروں گی کہ آیا میں صدارتی انتخاب لڑوں گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے میں اس پر سوچ رہی ہوں، تاہم ابھی تک میں نے فیصلہ نہیں کیا۔