ماسکو 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج انسداد دہشت گردی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ گولیوں سے چھلنی 5 نعشیں جنوبی علاقہ سے دستیاب ہوئیں جہاں کے دیہات سوچی میں موسم سرما کے اولمپکس مقرر ہیں۔ اِن اولمپکس کے آغاز کے لئے ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔ اس علاقہ کے دو اضلاع کو نعشوں کی دستیابی کے بعد سخت چوکسی کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ یہ نعشیں 4 کاروں سے دستیاب ہوئیں جن میں سے ایک واضح طور پر بھوبی ٹریپ کار تھی۔ خبررساں ادارہ انٹر فیاکس کے بموجب پولیس نے کاروں میں سے ایک کا معائنہ کیا جس سے ایک مقامی شہری کی شناخت ہوئی جس کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔ قریب سے ہی ایک عصری دھماکو آلہ دستیاب ہوا جو دھماکہ سے پھٹ پڑا لیکن خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اسرو ٹیم کا دورہ امریکہ
واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ساتھ باہمی روابط میں تلخی کے باوجود اسرو کے سائنسدانوں کی ٹیم امریکہ میں منعقد شدنی بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت اے ایس کرن کمار اسوسی ایٹ ڈائرکٹر ایکسپریس اپیلیکیشن سنٹر کررہے ہیں۔