ڈھاکہ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی جماعت اسلامی کے قائد کو سزائے موت سے بچنے کیلئے صدر بنگلہ دیش کو درخواست ِ رحم پیش کرنے کا ایک قطعی موقع دستیاب ہے۔ آج ایک مجسٹریٹ ان سے ملاقات کرکے اُن سے قطعی جواب طلب کرے گا کہ کیا وہ معافی اور رحم کی درخواست صدر بنگلہ دیش کو دینا چاہتے ہیں۔