اُردو یونیورسٹی میں 12؍ اگست کو برسر موقع داخلوں کا دوسرا مرحلہ

حیدرآباد، 5 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد اور لکھنؤ کیمپس میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں چند نشستیں دستیاب ہیں جن میں میرٹ کی اساس پر 12؍ اگست کو 9:30 بجے صبح اہل امیدواروں کو برسر موقع داخلہ دیا جائے گا۔ پروفیسر فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب حیدرآباد میں ایم اے(ہندی، ٹرانسلیشن اسٹڈیز، فارسی، ویمن اسٹڈیز، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، سیاسیات، تاریخ، سوشیالوجی، معاشیات)، ایم کام، ایم ایس سی (ریاضی)، بی اے ، بی ایس سی (ایم پی سی ایس، ایم پی سی) اور بی کام میں برسر موقع داخلے دیئے جارہے ہیں۔ دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in دیکھی جاسکتی ہے۔