حیدرآباد، 26؍ جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میںمیرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9؍ جولائی مقرر ہے۔ پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے مختلف ریگولر کورسز بشمول ماسٹر آف سوشل ورک اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن جیسے پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ مدرسہ طلبہ کو عصری علوم کی فراہمی کے لیے رابطہ (برج) کورسز بھی دستیاب ہیں۔ خواہشمند طلبہ پوسٹ گریجویشن پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی ، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات ، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے ( صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ تفصیلات کے لیے ای میل admissionsregular@manuu.edu.in کو لکھا جاسکتا ہے۔ فون کے لیے موبائل نمبر 6301910770 یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 9100677222 سے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہاسٹل کی محدود سہولت دستیاب ہے۔ طلبہ کو حکومت ہند کے قواعد کے مطابق تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔
نیٹ ( میڈیکل ) کی تلنگانہ اسٹیٹ کی نئی لسٹ اسنادات کی تنقیح پھر کالجس کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت ریاست کے میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس اور ڈینٹل کالجس میں بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے نیٹ کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کروانے امیدواروں کی لسٹ جاری کرتے ہوئے آل انڈیا رینک اور اسٹیٹ رینک کے ذریعہ کونسلنگ رکھی ہے اور اسنادات کی تنقیح جانچ کے لیے ہیلپ لائن مراکز پر جانا ہوگا پھر کالجس کو ویب آپشن کے ذریعہ انتخاب کرسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 3 تا 7 بجے مسٹر ایم اے حمید اور منظور احمد کونسلنگ کررہے ہیں ۔ رجوع ہو کر استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔