حیدرآباد، 31؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اردو مرکز برائے فروغ علوم اور اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے اشتراک سے دوسری قومی اردو سماجی علوم کانگریس 15 اور 16 ؍ نومبر کو منعقد ہوگی ۔ کانگریس کا موضوع ’’سماجی علوم میں ابھرتے رجحانات‘‘ ہے۔ پروفیسر شاہدہ، کنوینر کے بموجب افتتاحی اجلاس صبح9:30 بجے ، لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس اے آر بلگرامی، ریٹائرڈ پروفیسر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ہی کے پروفیسر مہتاب منظر، اور پروفیسر نشاط قیصر مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر، خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے۔