اُردو یونیورسٹی میں اردو سماجی علوم کانگریس

حیدرآباد، 8؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اردو مرکز برائے فروغ علوم اور اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے اشتراک سے دوسری قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2018کا 15 اور 16 ؍ نومبر کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کا موضوع ’’سماجی علوم میں ابھرتے رجحانات‘‘ ہے۔ پہلی کانگریس گذشتہ سال 14 اور 15 ؍دسمبر کو منعقد ہوئی تھی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، ڈائرکٹر کانگریس نے بتایا کہ اس کانگریس کا مقصد اردو جاننے والے سماجی علوم کے اسکالرز، اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ وہ اردو میں سماجی علوم کے درس و تدریس اور تحقیق سے متعلق درپیش مسائل اور چیلنجز سے روبہ رو ہوسکیں اور سماجی معاملات کی تفہیم کے لیے اردو کو ایک مؤثر ذریعہ تعلیم و تعلم بنانے کے ذرائع اور مواقع دریافت کیے جاسکیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، کانگریس کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ جبکہ پروفیسر شکیل احمد ، اور ڈاکٹر ایم اے سکندر، سرپرست ہیں۔ کانگریس کی کنوینر پروفیسر شاہدہ اور شریک کنوینر ڈاکٹر عابد معز ہیں۔

اوپن یونیورسٹی ڈگری اور ایم اے اردو میں داخلے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں انڈر گریجویشن کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر کامیاب یا اہلیتی امتحان کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ اور جب کہ ایم اے اردو میں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے کی سہولت ہے ۔ داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے 24510012 پر ربط کریں۔۔