حیدرآباد 14 سپٹمبر (پریس نوٹ) طلباء و نوجوانان کمیٹی برائے اُردو کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک جلسہ بعنوان اُردو کے موجودہ مسائل اور نئی حکومت کی پالیسی 27 سپٹمبر 2014 ء بعد مغرب اُردو گھر مغلپورہ منعقد ہوگا۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے علاوہ جناب سید عثمان شہید ایڈوکیٹ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب مسعود فضلی صدر انجمن شہر حیدرآباد بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی صدارت کریں گے۔ اس جلسہ میں کمیٹی کے نمائندوں مسرس ولی تنویر، سید عزیز پاشاہ، شریمتی کمالا گوڑ، رام نرسمہا راؤ، تجمل اظہر، ایس کے افضل الدین، رضا حسین آزاد، اسلم فرشوری، ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ، حامد شطاری، حمیدالظفر، عزیز احمد، طاہر کمال خوندمیری، محبوب رفاعی اور غیاث پاشاہ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ فرید ضیائی اور عرفان احمد اعجاز نے محبان اُردو سے شرکت کی اپیل کی ہے۔