حیدرآباد 23 نومبر (راست) نغمہ سنگیت سوسائٹی کے زیراہتمام 25 نومبر بروز منگل شام 6 بجے اُردو مسکن خلوت میں ’’یادِ حبیب علوی‘‘ مرحوم غزل گلوکار کے عنوان سے ایک غزلوں اور نغموں کی شام مقرر ہے جس میں حصہ لینے والے فنکاروں میں مسرس رکن الدین، خان اطہر، حبیب احمد، یعقوب علی، ظفر خان، ایم اے رحیم، محمود علی، محمد شفیق، معزالدین عارف، مقبول، عبداللہ بن محمد، فوزیہ بیگم شامل ہیں۔ سرپرستی جناب محمد فاروق اور جناب یوسف کمال کریں گے۔ داخلہ مفت رہے گا۔ مہمانان خصوصی میں الحاج خلیل احمد قریشی پروپرائٹر کنگس دربار ہوٹل تاڑبن اور ایس کے افضل الدین اور ایس ایس ہوں گے۔