آکلینڈ۔ 9؍نومبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نمائندہ خصوصی برائے اُردو روزنامہ ’سیاست‘ حیدرآباد کو خصوصی اعزاز حاصل ہوا جب کہ انھیں تین سربراہانِ مملکت کے دورۂ نیوزی لینڈ کی رپورٹنگ کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ برسبین میں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت سے قبل نیوزی لینڈ کا دورہ وزیراعظم کینیڈا، چانسلر جرمنی اور وزیراعظم چین کریں گے۔ اُردو روزنامہ ’سیاست‘ حیدرآباد کے نمائندہ خصوصی برائے نیوزی لینڈ سید مجیب کو تینوں دوروں کی رپورٹنگ کے لئے ان سربراہانِ مملکت کے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں کی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ اُردو روزنامہ ’سیاست‘ حیدرآباد دُنیا کا واحد روزنامہ ہے جس کے نمائندہ کو ان غیر ملکی سربراہانِ مملکت کے ہمراہ سفر کرنے اور ان کے دورہ کی رپورٹنگ کرنے کی حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے دعوت دی گئی ہے۔