حیدرآباد ۔ 22؍ نومبر ( سیاست نیوز) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں دو روزہ نمائش ’’اردو ایکسپو‘‘ کا افتتاح آج 23؍ نومبر بروز پیر صبح 10-30 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست ‘ عابڈس پر عمل میں آئیگا ۔ جناب ظفر اللہ فہیم ڈائرکٹر سنٹرل پبلک ہائی اسکول کے بموجب اس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ ‘ ڈاکٹر مظفر علی شہ میری صدر شعبہ اُردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ‘ ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اُردو عثمانیہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر عبدالقدیر‘ ڈاکٹر نسیم الدین فریس ‘ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ہوں گے ۔ سنٹرل پبلک ہائی اسکول خلوت نے اس کا ادارہ سیاست کے اشتراک سے اہتمام کیا ہے ۔ اردو بلا رہی کے تحت اسکولی طلبہ تمثیلی ملبوسات میں مرزا غالب ‘ اقبال ‘ میر ‘ قلی قطب شاہ ‘ امیر خسرو اور دیگر روپ میں رہیں گے ۔ کوآرڈینٹر ایم اے حمید اور کنوینر حمیدہ بیگم نے اردوداں طبقہ سے ضرور مشاہدہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔