اُتم نگر میں کانگریس ورکرس کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اُتم نگر بس ٹرمنل پر کانگریس کے ہزاروں ورکرس نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک روک دی۔ پولیس نے اِن احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی پچکاریاں چھوڑیں۔ دہلی پردیش کانگریس کے ترجمان مکیش شرما کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا۔