اَنمول موتی

٭ جس دل میں برداشت کی ہمت ہے، وہ کبھی بھی شکست نہیں کھاتا۔
٭ تکلیف دکھ سے نہیں، دکھ دینے والے سے ہوتی ہے۔
٭ خوابوں کے اندر زندہ نہ رہو لیکن اپنے اندر خوابوں کو زندہ رکھو۔
٭ امیدوں کے سہارے جینا خود کو دھوکہ دینا ہے۔
٭ ماں کی محبت چٹان سے زیادہ مضبوط اور پھول سے زیادہ خوشبودار ہے۔
٭ حسد بہت بری شئے ہے، اسے دل میں جگہ نہ دو۔
٭ علم کے پیالے کو اپنے ہونٹوں سے لگا لو تو علم تمہارے دل و دماغ کو روشن کردے گا۔
٭ علم، دولت اور عبادت پر تکبر نہ کرو۔
٭ دنیا انسان کے لئے ہے نہ کہ انسان دنیا کے لئے۔
٭ اگر کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہو تو اسے پورے نام سے پکارا کرو۔
٭ غصہ بھڑکتی ہوئی آگ کی طرح ہے جو اسے پی جاتا ہے، وہ یہ آگ بجھا دیتا ہے اور جو نہ پی سکے، وہ اس میں جل جاتا ہے۔