نئی دہلی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ملازمتوں میں ایک پسماندہ طبقات (او بی سیز) کے لئے مختصملازمتوں کی بڑی تعداد کے مخلوعہ ہونے پر حکومت نے او بی سیز تحفظات کیلئے خوشحال طبقہ کیلئے جو قواعد و شرائط رکھے تھے ان میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس خوشحال طبقہ کی سالانہ آمدنی کی حد کو 8 لاکھ روپئے تک بڑھادیا جارہا ہے ۔ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 27 فیصد نشستیں او بی سیز کیلئے مختص کی گئی ہیں اور او بی سیز میں 6 لاکھ روپئے سالانہ آمدنی رکھنے والے افراد کو ہی تحفظات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس نے ان ملازمتوں کو حاصل کرنے والوں کی تعداد گھٹ گئی ۔ حکومت اب سالانہ آمدنی کی حد کو 6 لاکھ کے بجائے 8 لاکھ روپئے کرتے ہوئے مخلوعہ جائیدادوں کوپر کرنا چاہتی ہے ۔