او این جی سی اینڈ منگلور ریفائنری پٹرو کیمیکلس میں تقررات18 نومبر آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : او این جی سی اینڈ منگلور ریفائنری پٹرو کیمیکلس لمٹیڈ کی جانب سے مشترکہ چلائی جانے والی او این جی سی منگلور پٹرو کیمیکلس لمٹیڈ ( او ایم پی ایل ) میں اگزیکٹیو جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ شعبہ جات کے لحاظ سے مخلوعہ جائیداد ، کیمیکل 12 ، انسٹرومنٹیشن 8 ، کیمسٹ 2 ، انفارمیشن ٹکنالوجی 1 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کیمسٹ شعبہ کے امیدوار ایم ایس سی ( کیمسٹری ) کامیاب ہو اور بقیہ شعبہ جات کے لیے بی ای / بی ٹیک کیمیکل ، پٹرو کیمیکل ٹکنالوجی ، انسٹرومنٹیشن ، الکٹرانکس ، الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن ، الکٹرانک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹر سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی کامیاب امیدوار کے علاوہ بی ایس سی انجینئرنگ امیدوار بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ جو پروڈکشن انجینئرنگ ، آٹو موبائل انجینئرنگ ، کنسٹرکشن انجینئرنگ کیے ہوئے ہوں ۔انتخاب گیٹ 2017 اسکور کے ذریعہ امیدواروں کی شارٹ لسٹ تیار کے ذریعہ ہوگا ۔ 2016 یا اس سے قبل کے گیٹ اسکور قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ درخواستیں آن لائن میں 18 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ تفصیلات کے لیے ompl.co.in ملاحظہ کریں ۔۔