اوہائیو میں شدید آندھی اور طوفان، 50 لاکھ افراد تاریکی میں

واشنگٹن ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست اوہائیو اس وقت تیز ترین آندھی کی زد میں ہے جس میں اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں البتہ متعدد افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ آندھی کی شدت کی وجہ سے لاکھوں افراد برقی سربراہی منقطع ہوجانے پر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ پیر کے روز آندھی نے ڈیٹن مستقر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ نیشنل ویدھیر سرویس نے آندھی اور طوفان کی وجہ سے سیلاب کے خطرہ کا انتباہ بھی دیا ہے۔ برقی سربراہی منقطع ہونے سے تقریباً 50 لاکھ افراد اس وقت بغیر لائٹ، بغیر پنکھے، بغیر کولر اور بغیر اے سی کے اپنے مکانات میں رہنے پر مجبور ہیں۔