اوڈ 2002 فسادات مقدمہ ،19 ملزمین کی سزاء کی توثیق ، 3 بری : گجرات ہائیکورٹ

احمدآباد ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج اوڈ 2002ء فسادات مقدمہ 19 مجرموں کی سزائے قید کی توثیق کردی جن میں سے 14 کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ 23 مسلمان اس فرقہ وارانہ فساد کے دوران ہلاک کردیئے گئے تھے۔ 3 ملزموں کو عدالت نے بری کردیا۔ 23 مسلم مہلوکین میں 9 خواتین اور 9 بچے بھی شامل تھے۔ بری ہونے والے ملزمین کو تحت کی عدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی تھی۔