اوڈیشہ میں 8 ستمبر تک بارش جاری رہنے کا امکان

بھونیشور 5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کم دباو کے زیر اثر جو دو علاقوں میں پیدا ہوچکا ہے اوڈیشہ میں 8 ستمبر تک موسلادھار بارش جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب 9 ستمبر سے اوڈیشہ میں بارش کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے ۔ شمالی خلیج بنگال اور پڑوس کے علاقہ میں طوفان کی گرد ش جاری ہے ۔ کم دباو کا علاقہ شمالی خلیج بنگال اور مغربی بنگال ۔ بنگلہ دیش کے ساحل کے قریب واقع ہے ۔ مغربی راجستھان اور پڑوسی علاقوں میں واضح طور پر ہوا کے کم دباو کا علاقہ قائم ہوگیا ہے جو شمال مغربی راجستھان اور ہریانہ اور پنجاب کے اس سے متصلہ علاقوں میں ہے۔ اس کے زیر اثر امکان ہے کہ ایک یا دو مقامات پر وسطی اوڈیشہ میں زبردست یا انتہائی زبردست بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے حالانکہ طوفان کا انتباہ جاری نہیں کیا لیکن ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں ۔