اوڈیشہ اور تلنگانہ گیس پائپ لائن کا کام سال حال آغاز ہوگا

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دھرمیندرا پردھان مرکزی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس کے بموجب اوڈیشہ میں پرادیپ اور ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد کو جوڑتے ہوئے مشرق اور جنوب کو مربوط کرنے کے لیے 2500 کروڑ روپئے قدرتی گیس کی پائپ لائن کو فروغ دینے تجویز تیار کی گئی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں آندھرا پردیش و تلنگانہ کے دو یومی دورہ کے بعد پردھان نے کہا پائپ لائن پر کام اس سال کے دوران دونوں لوکیشنس سے آغاز ہو جائے گا اور توقع ہے کہ اندرون دو سال تکمیل ہوجائے گا ۔ پائپ لائن کا مقصد حیدرآباد کو گیس سربراہ کرنا ہے ۔ پردھان نے کہا مرکزی وزارت پٹرولیم حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کو ڈومیسٹک اور ٹرانسپورٹیشن درکارات کی تکمیل کے لیے اضافی ایل پی جی اور سی این جی کی سربراہی کے لیے کوشاں ہے ۔ نریندر مودی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز نئے نظریات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جہاں متعلقہ ریاستوں میں موقوعہ معدنی وسائل سے مالیہ کو شامل کیا جائے گا ۔۔