ویانا ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اوپیک تیل کی پیداوار میں کافی تخفیف کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے رکن ممالک کے تیل بازاروں میں خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑے پیمانے پر کمی واقع نہ ہوسکے۔ سعودی عرب کے وزیرتیل نے آج کہا کہ ہم تیل بازار میں توازن پیدا کرنے کیلئے پیداوار میں تخفیف کرنا چاہتے ہیں۔ خالد الفلیح نے ایک پریس کانفرنس سے اوپیک کے اجلاس سے قبل آسٹریا کے دارالحکومت میں خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔