واشنگٹن۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اوپیک کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی تیل کی پیداوار میں تخفیف نہ کریں تاکہ آئندہ ضروریات کی تکمیل ہوسکے اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم رہیں۔ ٹرمپ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جبکہ اوپیک کے رکن ممالک پیداوار میں تخفیف کرنے پر غور کیلئے اپنا اجلاس منعقد کررہے ہیں۔