حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ کورس یعنی بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول تا سوم 5 تا 15 نومبر کے درمیان اسپاٹ داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ یہ داخلے تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے تمام ریجنل کوآرڈینٹر سنٹرس میں ہوں گے ۔ سال اول میں داخلے کے لیے ایسے امیدوار جو کہ انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل امتحان کامیاب یا سال 2010 تا 2013 کے درمیان اہلیتی امتحان کامیاب کیے ہوں وہ اے پی آف لائن پر کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ سال دوم اور سوم جنہوں نے تاحال انرول نہ کئے ہوں وہ بھی اے پی آن لائن کے ذریعہ اپنے داخلہ کو ممکن بنا سکتے ہیں ۔ مذکورہ بالا کے تمام داخلے 5 تا 15 نومبر کے درمیان اردو، تلگو اور انگلش میڈیم میں اسپاٹ ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ braou.ac.in ملاحظہ کریں یا پھر کوآرڈینٹر اسٹیڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج حسینی عالم جناب مرزا فرید علی بیگ سے 7382929794 یا 9441226559 پر ربط کریں ۔۔
آئی ٹی تعلیم تحقیق و صنعت پر ورکشاپ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بی ایم برلا سائنس سنٹر اور ایمبسی آف اٹلی نئی دہلی یونیورسٹی آف یوڈائین اٹلی کے اشتراک سے 17 اور 18 نومبر 2014 کو آئی ٹی تعلیم ، تحقیق اور صنعت پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کررہا ہے ۔ اٹلی اور ہندوستان کے ماہرین تعلیم لکچر دیں گے ۔ خواہش مند 9391516839 ۔ 23235081 یا ای میل birlasc@gmail.com پر ربط کریں ۔۔