اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : کوآرڈینٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ویویکانند گورنمنٹ ڈگری کالج ودیا نگر اسٹیڈی سنٹر مسٹر وی پربھاکر ریڈی کے بموجب تعلیمی سال 2015-16 کے دوران یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس جیسے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گریجویشن کورس انگلش تلگو اور اردو میڈیم میں پڑھنے کی سہولت ہے ۔ ڈگری کورس میں راست داخلہ کیلئے ایسے امیدوار جو کہ اہلیتی امتحان کامیاب یا پھر انٹر میڈیٹ ، آئی ٹی آئی پالی ٹیکنیک یا پھر اس کے مماثل امتحانات میں کامیاب ہوں داخلے کے اہل ہیں ۔ داخلہ کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے لیے اسٹڈی سنٹر ہذا سے راست یا فون 20051557 پر ربط کریں ۔ اتوار کو اسٹڈی سنٹر کھلا رہے گا جبکہ پیر کو تعطیل رہے گی مابقی ایام میں اسٹڈی سنٹر میں کام جاری رہے گا ۔۔